بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس پاکستان کے آفس کو موصول

 سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس پاکستان کے آفس کو موصول ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری  نے ایوان میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوارہے ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈپٹی اسپیکر کے اعلان کے بعد سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو سربمہر مراسلے کی کاپی بھجوائی گئی جو چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری نے وصول کی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے خط سپریم  کورٹ کو موصول  ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 گزشتہ دنوں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مبینہ مراسلے پر اِن کیمرا بریفنگ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط
Back to top button