بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے  دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے  دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیا ہے۔ 

اب رپورٹس سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس،سزائوں کیخلاف نواز شریف کی اپیلیں خارج،سزا برقرار
Back to top button