بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیالکوٹ واقعے پر ریاست کا ردعمل بزدلانہ رہا،ایچ آر سی پی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا کہنا ہےکہ ریاست کوانتہائی دائیں بازوکے ساتھ سازباز کا سلسلہ بندکرنا ہوگا۔

سیالکوٹ واقعے پر ردعمل میں ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ واقعے پر ریاست کا ردعمل بزدلانہ رہا، ہجوم نے بے بنیاد الزامات پر ناقابل تصور بربریت کا مظاہرہ کیا، واقعےکی فوری اور شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے۔

 ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ میں ہجوم نے بے بنیاد الزامات پر ناقابل تصور بربریت کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں بنیاد پرستی انتہائی تیزی کےساتھ بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیے  پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ تبادلہ،28سالہ اے ایس آئی شہید
Back to top button