بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فرائض کی ادائیگی کیلئے پاک فوج نے بے تحاشا قربانیاں دیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج میدان جنگ کی بہترین فوج ہے۔

کور ہیڈکوارٹرز لاہور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کے لیے بے تحاشا قربانیاں دیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انھوں نے کورونا وبا کے خلاف لاہور کور کے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر لاہور میڈیکل کالج اور بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیے  پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سید عاصم منیر کی یادگار شہدا پر حاضری
Back to top button