بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیلئے تاریخ کا اعلان

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور جائیداد کی نیلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کشمنر لاہور  نے نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) لاہور کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جائیداد 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی، نیلامی احتساب عدالت نمبر 3 کے حکم کے مطابق ہوگی۔

اے سی لاہور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار آویزاں کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز جج، شہزاد اکبر جیسے غنڈوں نے ان کیساتھ زیادتی کی، رانا ثنا
Back to top button