
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور رابن رافیل نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مسلسل روابط برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔
دونوں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر مکالمے کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔















