بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہفتے تک بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج رات سے ہفتے تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دونوں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے الگ الگ بیانات کے مطابق بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بارش کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند بھی پڑ سکتی ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button