
قومی
صدر مملکت کی کمبوڈیا کو 73ویں یومِ آزادی پر مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور عوام کو ملک کے 73ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے لیے ٹھوس معاشی مواقع پیدا ہوں۔















