بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کی علامہ اقبال کو یومِ ولادت پر بھرپور خراجِ عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا اور انہیں اپنی الگ قومی شناخت کا احساس دلایا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری استحصال کے خلاف آواز بلند کرتی ہے، غریبوں کی ترقی کی حمایت کرتی ہے اور محنت کی عظمت کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال کا لازوال فلسفہ آج بھی فکری وسعت اور نوجوانوں سمیت آنے والی نسلوں کی علمی و فکری ترقی کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید اعلان کیا کہ حکومت آج سے علامہ اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کی تقریبات کا سال بھر پر محیط سلسلہ شروع کرے گی، جو آئندہ سال 9 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button