
قومی
نائب وزیراعظم کا روس کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور روس کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کیلئے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
نائب وزیراعظم نے حالیہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کے بعد ان کے اثرات کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زوردیا تاکہ مثبت پیشرفت ہو اور دوطرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوسکے۔















