بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونیسکو میں پاکستان کا انسانی زندگی، تعلیمی اداروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور، غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 225ویں اجلاس میں کثیرالجہتی اداروں، جنوب جنوب تعاون اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر اور یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے سید توقیر حسین شاہ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں کے کردار کو مضبوط بنانا اور ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے تنازعات اور بحرانوں کے دوران انسانی جانوں، تعلیمی اداروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور دیا، بالخصوص غزہ کی صورت حال کو توجہ کا مرکز بنایا۔

سید توقیر حسین شاہ نے نسل پرستی، خواتین سے نفرت، اسلاموفوبیا، گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال و نگرانی کی حمایت کی۔

پاکستانی نمائندے نے یونیسکو میں ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد ادارے کی کارکردگی اور دنیا بھر میں اس کے مثبت اثرات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button