بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کے لیے جامع عالمی ردعمل ضروری ہے، اسحاق ڈار

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مستقبل میں ممکنہ وباؤں سے نمٹنے کے لیے ویکسین اور ضروری طبی سہولیات تک مساوی رسائی، وبائی امراض سے متعلق ڈیٹا کی بروقت فراہمی اور عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں مضبوط اور جامع کثیرالجہتی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر وباؤں سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران پاکستان نے حکومتی اور معاشرتی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی، جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، ٹیسٹنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ، سماجی تحفظ اور کثیر شعبہ جاتی ’’ون ہیلتھ‘‘ اپروچ شامل تھی۔

انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے وبائی معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک میں قابلِ پیش گوئی مالی معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سائنسی، تکنیکی و پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button