
صحت
ملک بھر کے 115 اضلاع میں سات روزہ ذیلی قومی پولیو مہم کل شروع ہوگی
ملک بھر کے ایک سو پندرہ اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سات روزہ ذیلی قومی مہم کل مورخہ 21 ستمبر بروز پیر سے شروع ہو گی۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں چلائی جائے گی۔
مہم میں ایسے شدید خطرے والے اور حساس علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جہاں بچوں کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔















