بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

احسن اقبال کا برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ پر زور

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی صنعتی بنیاد مضبوط بنانے اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔

لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آٹو موٹو صنعت نمایاں نتائج دے رہی ہے اور ملکی صنعتی بنیاد کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی پلیٹ فارم کے طور پر ترقی دینا ہوگا اور فرسودہ طریقہ کار پر انحصار سے گریز کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ حکومت مینوفیکچررز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button