بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رانا تنویر کی پاکستان، آسٹریلیا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید

وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ عزم آسٹریلوی مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کی جنرل منیجر پارٹنرشپس ڈاکٹر سوزی نیومین سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ظاہر کیا۔

ملاقات میں بالخصوص غذائی تحفظ، موسمیاتی لچک، پانی کے انتظام اور فصلوں کی بہتری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے تحقیق کو عملی، قابلِ توسیع اور کسانوں کی ضروریات کے مطابق حل میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے پاکستان کی زرعی اور غذائی تحفظ کی ضروریات سے ہم آہنگ نئی، طلب پر مبنی اور نتائج پر مرکوز تحقیقی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر نے آسٹریلوی مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے ذریعے پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کی دیرینہ شراکت داری کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button