بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قائم مقام صدر کی گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر زور

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل توجہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، جبکہ متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمن سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دریں اثناء پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کے چیئرمین عثمان اسلم ملک کی قیادت میں وفد نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور ملک کی آٹو موبائل صنعت سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

اسی طرح روزنامہ خبریں ملتان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر سید سجاد بخاری نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی، جس میں ملتان اور جنوبی پنجاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ذاتی دلچسپی لینے پر سید یوسف رضا گیلانی کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button