
سائنس و ٹیکنالوجی
ناسا کی طاقتور نئی نسل کی دوربین خلا میں روانہ
ناسا کے مطابق طاقتور نئی نسل کی دوربین فلوریڈا کے لانچ پیڈ سے خلا میں روانہ کر دی گئی ہے۔
نینسی گریس رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ خلا کی وسیع اور پینورامک تصاویر حاصل کرے گی۔ اس کا میدانِ نظر ہبل اور جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپس دونوں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ وسیع ہوگا۔
لانچ کے تقریباً 30 منٹ بعد رومن ٹیلی اسکوپ اسپیس ایکس راکٹ سے الگ ہوگئی اور اب تقریباً 10 لاکھ میل دور اپنے مداری مقام کی جانب روانہ ہے۔















