
کھیل
ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، تاہم ٹیم توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکی، عماد شکیل بٹ
ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم ایمسٹرڈیم سے براستہ استنبول لاہور ایٔرپورٹ پہنچی۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے 8سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا۔
قومی ہاکی پلیٔر عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، تاہم ٹیم توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکی۔حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے میچز کا تجربہ ایشین گیمز میں فائدہ دے گا، ایشین گیمز میں مزید اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔















