بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ فائنل، آسڑیلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی، اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کرینگے، کرکٹ آسڑیلیا
Back to top button