بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

الیگزینڈرا ایالا نے نوامی اوساکا کو شکست دے کرڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار الیگزینڈرا ایالا نے مبادلہ ڈی سی اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں جاپان کی عالمی نمبر 13 نوامی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

21 سالہ ایالا نے پورے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی پہلی سروس پر 71 فیصد جبکہ دوسری سروس پر 79 فیصد پوائنٹس جیتے، جبکہ پورے مقابلے میں صرف ایک ڈبل فالٹ کیا۔

پہلے سیٹ میں نوامی اوساکا نے اسکور 2-2 سے برابر کیا، تاہم ایالا نے 5-4 پر بریک حاصل کرتے ہوئے اپنی سروس پر سیٹ اپنے نام کر لیا۔

دوسرے سیٹ میں فلپائنی کھلاڑی نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے اوساکا کی دو مرتبہ سروس بریک کی اور باآسانی میچ جیت لیا۔

فائنل میں الیگزینڈرا ایالا کا مقابلہ امریکہ کی عالمی نمبر تین جیسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیانا شنائیڈر کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے الیگزینڈرا ایالا نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل جب انہوں نے شریک کھلاڑیوں کی فہرست دیکھی تو اس میں ایک سے بڑھ کر ایک بڑے نام موجود تھے، اس لیے ایسے مضبوط مقابلوں کے بعد فائنل تک پہنچنا ان کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ اس شاندار ردھم کو نہ صرف اس ٹورنامنٹ بلکہ آئندہ ہارڈ کورٹ سیزن میں بھی برقرار رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button