بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار کا سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس المناک حادثے کے متاثرین اور ان کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی سانحے کی گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور تعاون کے ساتھ کھڑا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button