
صحت
وزیراعلیٰ پنجاب کی ‘ڈائسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام’ کی منظوری، بیرون ملک ماہر ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘ڈائسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام (Diaspora Doctor Locum Programme)’ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹرز پنجاب کے 12 سرکاری ہسپتالوں میں جدید سرجریاں انجام دینے اور طبی خدمات فراہم کریں گے۔
لاہور میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پروگرام کے باقاعدہ آغاز کی منظوری دی۔ پروگرام کا مقصد بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر ڈاکٹرز کی خدمات سے پنجاب کے صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اجلاس میں پروگرام کے لیے ایک خصوصی ڈیش بورڈ اور آپریشنل ویب پورٹل قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، جس کے ذریعے رجسٹریشن، تصدیق، تعیناتی اور دیگر انتظامی امور کو جدید اور مؤثر انداز میں انجام دیا جائے گا۔
اشتہار















