
قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار مصر روانہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آر-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو گئے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، جہاں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون اور مختلف بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔
اسحاق ڈار اپنے دورہ مصر کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔
یہ اجلاس خطے کے اہم ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔















