
جیٹ گرین ایئرلائنز منصوبہ آپریشنل تیاری کے مرحلے میں داخل
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر سہولت کاری کے باعث جیٹ گرین ایئرلائنز منصوبہ اب آپریشنل تیاری کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیاب معاونت سے پاکستان میں طویل عرصے سے التوا کا شکار سرمایہ کاری منصوبوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا 30 ملین ڈالر مالیت کے نجی ایئرلائن منصوبے کی منظوری کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد Jet Green Private Limited نے لائسنسنگ، حفاظتی جانچ اور تجارتی اجازت ناموں سے متعلق تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے آپریشنل تیاری کے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبے کو مزید تیز اور شفاف بنایا۔
نئی نجی ایئرلائن کی شمولیت سے فضائی شعبے میں مقابلے کی فضا بہتر ہوگی، سروس کے معیار میں اضافہ ہوگا اور نجی شعبے کو فروغ ملے گا۔
ایس آئی ایف سی کاروباری رکاوٹوں کو دور کر کے سرمایہ کاری، نجی شعبے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ہوا بازی، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔















