بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اور امریکہ کا باہمی طور پر مفید تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ نے متوازن اور باہمی طور پر مفید تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر تجارت جام کمال خان اور نائب امریکی تجارتی نمائندے رک سوئٹزر کے درمیان ایک ورچوئل ملاقات کے دوران طے ہوا۔انہوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش پر غور کیا۔

رِک سوئٹزر نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے دوران مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔جام کمال خان نے اس موقع پر ذمہ دارانہ عالمی روابط اور ثالثی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک باہمی اور مستقبل کے حوالے سے مفید تجارتی لائحہ عمل پائیدار اقتصادی روابط میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button