بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تعمیری کردار ادا کرنے اور فریقین کے درمیان مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔نائب وزیراعظم نے تعمیری بات چیت کے فروغ کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے پرامن حل اور خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button