
پی ایس ایل کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا
آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری سر رچی رچرڈ سن 28 اپریل کو ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے کوالیفائر میں میچ ریفری ہوں گے
سر رچی رچرڈ سن نے اسی سال پاکستان سپر لیگ میں بطور میچ ریفری ڈیبیو کیا ہے، کوالیفائر ان کا ٹورنامنٹ میں دسواں میچ ہوگا
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرس گیفنی اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس وارف کوالیفائر میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے
دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہیں
کوالیفائر کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل ایمپائر فیصل خان آفریدی اور پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل امپائر ذوالفقار جان بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے
دونوں ایلیمنیٹرز میں میچ ریفری کا کردار سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار روشان مہانمہ کریں گے
روشان مہانمہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں بطور میچ ریفری کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے
روشان مہانامہ اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 127 میچز میں بطور میچ ریفری فرائض انجام دے چکے ہیں
حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین 29 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلادیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے
شاہد سیکت آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر جبکہ آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر ہیں
پہلے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر راشد ریاض اور تھرڈ جبکہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے
دوسرے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے















