بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کل چین کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے جس کی خصوصیت قریبی روابط اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر باقاعدہ مشاورت ہے۔

اس تناظر میں، یہ دورہ دونوں فریقوں کو علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

نائب وزیراعظم کے کندھے کی ہڈی کے فریکچر کے بعد آرام کے طبی مشورے کے باوجودان کا یہ دور. پاکستان کی طرف سے چین کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button