بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا احمدال کا دورہ

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے احمدال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین ملک حنیف احمدال، حکیم حاجی اعجاز احمدال، حاجی ملک بشیر احمدال، اقبال احمدال، حافظ ریاض احمدال، حاجی سراج احمدال، ملک عاصم بشیر، ملک قیصر، ملک صادق، ملک یاسر اور ملک ثاقب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ایم این اے نے ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر دامن مہاڑ کی معروف سماجی شخصیت الحاج میاں محمد منیر، کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور میاں آفتاب الحسن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button