
قومی
عازمین حج کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سردارمحمد یوسف
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آج (بدھ) اسلام آباد میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال 23 ہزار پاکستانی عازمین حج مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین کے ذریعے سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام عازمین کے لیے ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولتیں ہوں گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ معاونین کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور انہیں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔















