بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،سری لنکا کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق


پاکستان اور سری لنکا نے انسداد دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج (پیر) کولمبو میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سری لنکا کے وزیر داخلہ و پارلیمانی امور آنندا وجے پالا کے درمیان ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنماؤں نے داخلی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔فریقین نے دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے اور غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باہمی رابطے بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون سے تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button