بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز شہید بینظیر آباد کا افتتاح

خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز شہید بینظیر آباد کا افتتاح کیا، جو صوبے میں امراض قلب کے شعبے میں مفت اور جدید طبی سہولتوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

خاتون اوّل نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ اور حکومت سندھ عوام کے صحت عامہ کے شعبے کو مستحکم کریں اور عوام تک امراض قلب کے معیاری علاج معالجے کی بلاامتیاز رسائی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور نادار مریضوں کو باوقار طریقے سے بروقت اور مفت علاج کی فراہمی میں اس انسٹی ٹیوٹ سمیت ایسے تمام اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اشتہار
Back to top button