علاقائی
دیہی خواتین کے عالمی دن اور غربت کے خاتمے کے عالمی دین کے حوالے سے دامن سپورٹ پروگرام کی جانب سے تقریب منعقد
دیہی خواتین کے عالمی دن اور غربت کے خاتمے کے عالمی دین کے حوالے سے دامن سپورٹ پروگرام نے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کا مقصد دہی خواتین کے ان تھک محنت اور بے لوث قربانیوں کو اجاگر کرنا اور ان کی ہمت و افزائی کرنا تھا۔
دامن سپورٹ پروگرام اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو قرض اور دیگر مالیاتی سہولیات پہنچا رہا۔
تقریب میڈم نغمہ رشید چیئر پرسن ڈی ایس پی، اصغر میمن سی ای او ڈی ایس پی،اتمر ارباب سی او ڈی ایس پی اور تحسین سی ای او سیپ ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں خواتین کے مضبوط کردار کی اہمیت پر زور دیا اور ایک ٹیبلو ڈرامہ کے ذریعے خواتین کی معاشی ذمہ داری کی افادیت بیان کی گئی۔ نمایاں اور اچھی کارکردگی کرنے والی خواتین کلائنٹ اور دامن کے سٹاف میں انعامات و اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔