بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دیہی خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا

دیہی خواتین کا عالمی دن آج (ہفتہ) کو منایا جا رہا ہے تاکہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔اس سال کے دن کا تھیم “دیہی خواتین سب کے لیے اچھی خوراک کاشت کرتی ہیں” اس اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے جو دنیا کے غذائی نظام میں دیہی خواتین اور لڑکیاں ادا کرتے ہیں۔

دریں اثناء دیہی خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں سالانہ دیہی خواتین کانفرنس شروع ہوگئی۔کانفرنس میں ملک کے 120 اضلاع سے دیہی خواتین جمع ہوئی ہیں۔یہ کانفرنس دیہی خواتین اور ان کی قیادت کو زندگی کے ہر شعبے میں صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے تبدیلی کے لیے آواز کے ساتھ اپنے مسائل اور حل سامنے لانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

Back to top button