علاقائی
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کو ملک بھر کی طرح خوشاب میں بھی یوم سیاہ منانے کے انتظامات مکمل
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کو ملک بھر کی طرح خوشاب میں بھی یوم سیاہ منانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں۔
کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ مساجد میں کشمیری شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیاجائیگا۔ عوامی اجتماعات،ریلیاں اورواک منعقد کی جائیں گی، پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے نمایاں جگہ پر لگائے جائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں تقاریر اور مذاکرے کے انتظامات کئے جائیں۔