بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

خاندانی منصوبہ بندی چیمپئن کے نام سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

محکمہ صحت، آئی آر ایم این سی ایچ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے خاندانی منصوبہ بندی چیمپئن کے نام سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام، میڈیا، مذہبی سکالرز، اور محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی امین حفیظ نے کہا کہ آبادی کا طوفان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پنجاب ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے، ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنانے، اور پاکستان کے وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مذہبی رہنما مولانا محمد عمران کا کہنا تھا کہ اسلام ایک جدت پسند اور انسان دوست مذہب ہے اور اس میں انسان کے ہر مسلے کا حل موجود ہے۔ اسلام خاندانی منصوبہ کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ اسے فروغ دینے کی بھی تلقین کرتا ہے تاکہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنا کر انفرادی اور اجتماعی خوشحالی حاصل کی جا سکے۔ شاہدہ ندیم نے کہا نجی تنظیموں کے مثبت کرادار پر زور دیا جانا چاہیے۔

ورکشاپ میں شرکاء نے مستقبل میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور کہا ترجیحی بنیادوں پر خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے خواتین کے ساتھ مردوں کے لیے بھی آگاہی بہت ضروری ہے۔ اگر ہمیں آبادی پر کنٹرول کرنا ہے تو ہمیں ایسے منصوبوں پر مستقبل کا لائحہ عمل بھی ترتیب دینا چاہیئے اور عمل درآمد بھی کرنا ہے۔

اشتہار
Back to top button