بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع

ملک بھر میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اضلاع میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی مہم کے دوران تیرہ اعشاریہ نو ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

جبکہ اٹک، چکوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، آر وائی خان، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں پانچ روزہ مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے لیے پینتیس ہزار دو سو 59 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں گی۔سندھ میں، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس مہم میں حیدرآباد سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 9.4 ملین بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بلوچستان میں ایک ہفتے سے جاری انسداد پولیو مہم کے لیے گیارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے والدین، میڈیا اور ہر شہری پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اشتہار
Back to top button