بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کیلئے نئی سکرونٹی کمیٹی تشکیل

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتال اور کلبوں کی سکرونٹی کیلٸے نٸی سکرونٹی کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتا ل کے لئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئر مین محفوظ الحق نے ذاتی وجوہات پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی از سرنو تشکیل دیتے ہوے محمد اشفاق کو چیٸرمین مقرر کیا ہے جبکہ اسلام خان نیازی اور وسیم الرحمان ممبران ہونگے۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن امید کرتی ہے کہ نئی اسکروٹنی کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کرجلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اشتہار
Back to top button