صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی کی کتاب من کی نگری کی تقریب رونمائی
نامور مصنفہ، ادیبہ اور شاعرہ، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی بھی شرکت
نامور مصنفہ، ادیبہ اور شاعرہ، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی کی کتاب من کی نگری کی تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت۔
اس پروقار تقریب میں مختلف شہروں سے بھی مہمانوں نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس شاندار تقریب کی کامیابی کا ا ندازہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شدید گرمی میں شرکاء اختتام تک موجود رہے۔
ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا اس
کتاب کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے آنکھوں کے ساتھ ساتھ من سے پڑھا جایےگا۔ مصنف نے اس میں نہ صرف عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا ثبوت دیا ہے بلکہ معاشرے کے ناسوروں کا بھی ذکرکیا ہے جن کا علاج اب صرف اور صرف آپریشن ہے۔
ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عاصمی صاحب کا تعلق بھی سرگودھا سے ہے۔ممتاز عرف لیجنڈ آف سرگودھا کی آمد میرے لیے سرپرائز رہی۔
تقریب کی سب سے خاص بات، عاصمی صاحب نےا پنے اساتذہ کرام کو بلا کر ان کی بھی عزت افزاٸ کی۔