صحت
تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے،رانا تنویر
قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کے لئے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جامع حکمت عملی اس شعبے کی بہتری کے لئے امید کی کرن اور خوراک کے حوالے سے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔
قومی تحفظ خوراک کے وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بہتری، بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی اور جدت کو استعمال میں لانا ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحفظ خوراک بدستور حکومت کی اولین ترجیح اور شعبہ زراعت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔