بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیےکوشاں ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں5ہزارصحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کویقینی بنایا جائےگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیےکوشاں ہے، ہم نےملکرملک کی خدمت کرنی ہے، حکومت آزادی اظہاررائےپریقین رکھتی ہے، ڈس انفارمیشن کےسلسلےکوہم نےملکرروکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوزکےخاتمےکےلیےسب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا، صحافیوں کی تجویزکوملحوظ خاطررکھا جائےگا، جلد صحافیوں کےساتھ طویل نشست ہوگی، صحافیوں کےلیےمیرے دروازے ہروقت کھلےہیں، سیاست میں ویسے بھی کھڑکیاں،دروازے کھلےرکھنےچاہئیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کم ازکم اجرت کو37ہزاریقینی بنائیں گے، ہم نےایسی اننگزکھیلنی ہےکہ سکوربورڈ پرہمارا نام یاد رکھا جائے، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کردار ادا کریں گے ، ہماری حکومت نے صحافیوں کیلئے پہلے سے بھی زیادہ فنڈزمختص کئے ہیں۔

مزید پڑھیے  چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری
Back to top button