بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر شاہد استقلال سی ای او نظام ٹی وی کے اعزاز میں مری کے سینئر صحافیوں کی جانب سے عشائیہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر شاہد استقلال سی ای او نظام ٹی وی کے اعزاز میں مری کے سینئر صحافیوں نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔تقریب میں سدھیر احمدعباسی صدر مری پریس کلب،اورنگزیب عباسی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب،ظفراقبال رحیم صدر الیکٹرانک میڈیا مری،سید تاج بخاری صدر یونین آف جرنلسٹ مری،سجاد عباسی جی این این،حیدر علی 24 نیوز،عتیق عباسی سنو نیوز،عارف سعید بول نیوز۔سعد ظفر رحیم لاھور رنگ۔شوکت رشید کیمرہ مین سماء ٹی وی اور خواجہ وامق اقبال کی شرکت۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد استقلال کی صحافتی خدمات کو سراہتے ھوے کہا کہ نظام ٹی وی پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کر رہاہے۔ہماری دعا ھے کہ کچھ عرصہ میں نظام ٹی وی نے پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں جو مقام بنایا ھے اللہ کریم اسے مزید شاندار کامیابیاں دے۔تقریب سے خطاب کرتے ھوے مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی نے شاندار الفاظ میں سی ای او نظام ٹی وی ڈاکٹر شاہد استقلال کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے  جوہرآباد اور دیگر تحصیلوں میں عوامی ریونیو خدمت کچہریو ں کا انعقاد
Back to top button