بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں 180 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشتگرد سمیت 15 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مظفرگڑھ ، اٹک ، میانوالی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں کی گئیں، اس دوران میانوالی سے جنوبی وزیرستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ ، 18 ڈیٹونیٹر ، 47 فٹ حفاظتی فیوز وائر ، ایک آئی ای ڈی بم ، ایک پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت حافظ عبدالمالک، نور رحیم ، نور الامین ، عزیز ، ریاض ، اکرام خان ، اعجاز ، عبدالوہاب ، یار گل ، علی شاہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 714 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 19670 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی
Back to top button