حادثات و جرائم
سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی خفیہ معلومات پر خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کی گئی، اس دوران دہشتگردوں نے بھرپور مزاحمت کی اور دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے دہشتگردوں کی شناخت تنویر علی اور فرقان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔قبل ازیں نامعلوم افراد نے پشاور کے علاقے سربند روڈ پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو شہید کر دیا، شہید علی اکبر ڈیوٹی کیلئے حیات آباد جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔