
علاقائی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔
اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل نے خوشاب آفس میں عوام کے مسائل سننے کیلئے ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے نمائندے موجود تھے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد زمینوں کے انتقال، فرد کے اجرا، رجسٹری، ریکارڈ درستگی اور دیگر مسائل کو فوری اور شفاف طریقے سے حل کرنا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری کو انصاف اور سہولت فراہم کی جائے۔















