بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

جیپ کھائی میں جا گری ، ایک ہی خاندان 8 افراد جاں بحق

شانگلہ میں جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ کے علاقے الپوری میں جیپ کو حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیے  جے یو آئی کنونشن میں دھماکا، 30 جاں بحق، مولانا فضل الرحمان کی پرامن رہنے کی اپیل
Back to top button