بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں روٹی کے نرخ کی نگرانی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں سرکاری نرخ پر روٹی و نان کی فروخت کی نگرانی کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان اسمبلی کے مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں۔

مریم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ 100 فیصد فری ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔ صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ، 5 ایکسپریس وے اور 3موٹر ویز بنائیں گے۔ طلباء کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے  حکومتی اتحاد نئے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر متفق
Back to top button