بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایوان بالا کی 30 خالی سیٹوں پر پولنگ آج ہوگی

ملک کے ایوان بالا کی 30 خالی سیٹوں پر پولنگ آج ہوگی جب کہ حکمران اتحاد [پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)] نے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے حصوصل کے لیے نظریں جمالی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور بلوچستان کی 7 جنرل اور 2 خواتین نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جن میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، محسن نقوی، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے اسحٰق ڈار، جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انصر محمود ٹیکنو کریٹ نشست پر اور فرزند حسین شاہ جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار ہیں، 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 6 امیدوار، ایم کیو ایم کا ایک اور 4 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے تین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کا سیلاب زدہ علاقے روجھان کا دورہ
Back to top button