بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پنجاب میں کھلاڑیوں اور طلبا پر مشتمل سپورٹس ایڈوائزری کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کھلاڑیوں اور طلبا پر مشتمل سپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 91 حلقوں میں کثیر المقاصد سپورٹس گرائونڈز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات لی جائینگی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، مریم نواز نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع ملیں تو وہ کبھی بھی نشہ کی طرف راغب نہیں ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا جبکہ ہاکی جو ہمارا قومی کھیل ہے کے مقابلے کرائے جائینگے، اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل پلاننگ یونٹ کا قیام گھوسٹ ملازمین کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم بھی لانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو، انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کے قیام کی بھی تجویز دی گئی، اجلاس میں دو ارب روپے کی لاگت سے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button