بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کی میر علی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جناز میں شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کے موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیے  تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی دعا کے بعد اختتام پذیر
Back to top button